پاکستان
02 فروری ، 2012

جنرل جیمس میٹس کی واشنگٹن میں شیری رحمن سے ملاقات

جنرل جیمس میٹس کی واشنگٹن میں شیری رحمن سے ملاقات

واشنگٹن… امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کمانڈر سینٹ کوم جنرل جیمز میٹس سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں شیری رحمان نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کو برابری کی بنیاد پر شفاف تعلقات استوار کرنے کیلئے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دیں ۔ اس موقع پر جنرل میٹس نے پاکستان اور پاکستانی افواج کے افغانستان میں نیٹو اور ایساف فورسز سے تعاون کو سراہا ،انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات آگے بڑھانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :