پاکستان
17 مئی ، 2017

خورشید شاہ کا سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ

خورشید شاہ کا سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نےسانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کردیاہے، ان کا کہناہے کہ 144 معصوم بچوں کی ماؤں کی سسکیاں آج بھی سنی ہیں۔بچوں کےوالدین کے ساتھ جو کمٹ منٹس کی گئیں پوری نہیں ہوئیں ۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات سے مطمئن نہیں جووعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے۔ حکومت صرف بجٹ پاس کرنا اور اپنی سیٹیں بڑھانا چاہتی ہے ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اگر مخلص ہوتی تو فاٹا ریفارمز پر مشاورت کرتی لیکن حکومت نے فاٹا ریفارمز کے حوالے سے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ۔ ریفارمز میں آرٹیکل 247 کاخاتمہ نہیں کیا گیا ۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم بھی رواج ایکٹ کے خلاف ہیں پانامہ کیس کی جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے، نیب سے بھی کچھ کیسز منگوائے گئے ہیں دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :