19 مئی ، 2017
امریکا نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن حکام کے مطابق پاکستان سمندری کچھوؤں کو شکار نہ کرنے پر مطمئن نہ کر سکا، اس لیے اب پاکستان کے جھینگے کی کوئی بھی کھیپ امریکا داخل نہیں ہو سکے گی ۔
ایف ڈی اے امریکا کا یہ بھی کہناہے کہ پاکستان سے جھینگوں کی دیگر مصنوعات بھی قابل قبول نہیں، پابندی کا اطلاق یکم مئی سے تصور ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی جھینگے کراچی اور چین سے ری پروسیس ہو کر امریکا جاتے ہیں۔