Geo News
Geo News

پاکستان
21 مئی ، 2017

دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا تدارک ضروری ہے،پاکستان

دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا تدارک ضروری ہے،پاکستان

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا تدارک بہت ضروری ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ریاض میں جاری عرب اسلامک امریکن سربراہ اجلاس سے اسلام کے مثبت پہلوؤں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا ۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان کا دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے کا وسیع تجربہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس کے ذریعے اسلام کے بارے میں موجود غلط پروپیگنڈے کا توڑ ممکن ہوگا،دنیا کو معلوم ہوگا کہ اسلام امن اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مذہب دہشت گردی و انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا۔

مزید خبریں :