07 جولائی ، 2012
ملتان…ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ سول سوسائٹی فورم کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں جہاں موجود افراد نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حق میں نعرے بھی لگائے منتظمین کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی محسن ملتان ہیں جن کا کل شاندار استقبال کیا جائے گا۔