دلچسپ و عجیب
26 مئی ، 2017

مائیکل جیکسن سے ملتا جلتا قدیم’مصری مجسمہ‘

مائیکل جیکسن سے ملتا جلتا قدیم’مصری مجسمہ‘

اداکاروں کا ہم شکل ہونا تو عام بات ہے لیکن اگر ان سے مشابہت رکھنے والے افراد کی موجودگی صدیوں پہلے پائی گئی ہو اور وہ کسی قدیم کتاب، مجسمے یا کسی یادگار میں مل جائے تو یقیناً یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔

ایسا ہی ایک حیرت انگیز دعویٰ کرنیوالی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھی جارہی ہے، جس میں ویڈیو بنانیوالے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ دور کے کئی معروف فنکار صدیوں قبل بھی موجود تھے۔

اس صارف کے مطابق شکاگو کے فیلڈ میوزیم میں نصب ایک قدیم مصری مجسمے کی شکل آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن سے مماثل ہے۔

گویا صدیوں پہلے قدیم مصر میں اس شکل کا کوئی شخص موجودہ مائیکل جیکسن ہی کی طرح اس قدر مقبول تھا کہ اس کا مجسمہ تراش دیا گیا۔

 

 

مزید خبریں :