Geo News
Geo News

پاکستان
08 جولائی ، 2012

دریائے کابل : ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل مین ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 64 ہزار 8 سو کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر 1 لاکھ 7 سو کیوسک ہے۔ ان مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبے میں دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :