Geo News
Geo News

پاکستان
08 جولائی ، 2012

نیٹوسپلائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دینے کا اعلان

نیٹوسپلائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دینے کا اعلان

پشاور…جماعت اسلامی نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف دھرنا دینے اور باب خیبر تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نیٹو سپلائی کھولنے کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دھرنا 16 جولائی کو سہ پہر چار بجے رنگ روڈ پر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو حیات آباد سے باب خیبر تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ پروفیسر ابراہیم کے مطابق دھرنے اور لانگ مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت بھی حصہ لے گی۔

مزید خبریں :