پاکستان
30 مئی ، 2017

حبس اور جھلسا دینے والی گرمی ،تربت میں پارا 51 کوچھوگیا

حبس اور جھلسا دینے والی گرمی ،تربت میں پارا 51 کوچھوگیا

سندھ،پنجاب اوربلوچستان کےکئی شہروںمیںسورج آگ برسارہاہے،تربت میںآج بھی پارا 51 کوچھوگیا،گوادر 47 ، دادو 48 ،لاڑکانہ 46 ،نواب شاہ اور خان پور میں پارا 44 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

حبس اور جھلسا دینے والی گرمی نے سندھ ،بنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،گرم ہوا ئوں کا سلسلہ صبح سے لےکرشام تک جاری رہتا ہے،سخت گرمی کی وجہ سے روزے داروں کو نہ دن میں سکون اور نہ رات میں آرام ہے۔

طبی ماہرین نے لوگوں کو سخت گرمی میں سر ڈھانپ کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بھی موسم اب گرم ہونا شروع ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں موسم شدید گرم رہے گا۔

خاص کرملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان،بنوں،سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ،حید رآباد، میر پور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ آئندہ12 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :