08 جولائی ، 2012
پشاور…پشاورمیں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں 25 ہزارسے زیادہ خیمے جل گئے۔آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا۔پشاورمیں جی ٹی روڈ پر چمکنی کے علاقے میں یواین ایچ سی آر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتش زدگی سے پچیس ہزارسے زائدخیمے جل کرتباہ ہو گئے۔ چارگھنٹوں کی کوشش کے باوجودآگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا۔خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے متاثرہ گودام کادورہ کیا۔میڈیاسے گفتگومیں میاں افتخارنے کہا کہ آگ کوپھیلنے سے روکنا ترجیح ہے تاکہ گودام میں رکھے باقی خیمے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کی وجوہات تحقیقات کے بعدہی سامنے آئیں گی۔