صحت و سائنس
01 جون ، 2017

ٹنڈو باگو میں خسرے سے 2 بچیاں جاں بحق

ٹنڈو باگو میں خسرے سے 2 بچیاں جاں بحق

ٹنڈو باگو تحصیل میں ایک ہفتے کے دوران کئی دیہات میں معصوم بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہو گئے، جبکہ گاؤں دودو ملاح میں بدھ کے روز 2 سالہ حاکم زادی اور 2 سالہ شہزادی ملاح خسرہ کے باعث انتقال کر گئیں۔

مذکورہ گاؤں میں 2 بھائیوں ایک سالہ یوسف اور 2سالہ رجب ملاح بھی خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں۔

اس سلسلے میں ملنے والی معلو مات کے مطابق ٹنڈو باگو اور علاقے میں شدید گرمی میں بجلی کی لوشیڈنگ اور مضر صحت پانی کے استعمال کے باعث خسرہ کے مرض میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کے مرض پر قابو پانے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :