02 جون ، 2017
ایک دونی دو ، دو دونی چار....جنوبی افریقا کے استاد کا ریاضی پڑھانے کا ایسامنفرد انداز ہے کہ موسیقی اور رقص کے ساتھ ریاضی پڑھ کر طالبعلم بھی بور نہیں ہوتے ۔
ریاضی کا مضمون بچوں کے لیے مشکل ہوتا ہے، لیکن جنوبی افریقا کےایک استاد نے ریاضی پڑھانے کا منفرد انداز اپنایا اورحساب کی گتھیاں کچھ اس طرح سلجھانا سکھائیں کہ بچے بور ہونے کی بجائے اسےانجوائے کرنے لگے ۔
کیپ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے Kurt Minnaar نامی استاد طالب علموں کو ریاضی پڑھانے کیلئے میوزک وڈیو، اینی میشنز کے ساتھ ساتھ، ڈانس اسٹیپس کے ذریعے پڑھاتے ہیں۔
طلبہ بھی استاد کے اس انداز سے بےحد خوش ہیں ۔