دنیا
03 جون ، 2017

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مشن مکمل کرکے دو خلا باز واپس آگئے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مشن مکمل کرکے دو خلا باز واپس آگئے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کا مشن مکمل کرکے دو خلاباز زمین پر واپس آگئے ۔پیگی وٹسن نے اسپیس اسٹیشن کی کمان نا سا کے خلائی مسافر فودورکو سونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک فرانسیسی اور دوسرے روسی خلابازوں نے کیپسول کے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کامیابی سے طے کیا۔

انہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے قازقستان کے علاقے میں لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد دونوں افراد کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔

خلابازوں کی واپسی کے موقع پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں امریکی خلاباز پیگی وٹسن نے خلائی اسٹیشن کی کمان خلاباز فودور یورچکہن کو سونپ دی ہے۔

پیگی وٹسن ستمبر میں اپنا خلائی سفر مکمل کرکے زمین کی جانب واپس آئیں گی۔

مزید خبریں :