02 فروری ، 2012
پوساریو، ارجنٹائن…ویمنز چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں منگل کو کھیلے گئے راوٴنڈ میچز میں جرمنی، ہالینڈ اور برطانیہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ ارجنٹائن اور جنوبی کوریا کا میچ برابر رہا۔ارجنٹائن میں جاری ایونٹ کے آخری راؤنڈ میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ارجنٹائن اور جنوبی کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ اس قبل پول اے کے میچز میں ہالینڈ نے جاپان کو چار۔ایک جبکہ برطانیہ نے چین کو تین۔ ایک سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ چین، ہالینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ، جرمنی کا مقابلہ جاپان جبکہ برطانیہ کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔