Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
03 جون ، 2017

سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ کے سیٹ پر آتشزدگی

سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ کے سیٹ پر آتشزدگی

بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ کے سیٹ پر گانے کی شوٹنگ کے دوران آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بالی وڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت 3 سال بعد  فلم’’بھومی‘‘ کے ذریعے فلم نگری میں واپسی کررہے ہیں اور فلم میں وہ ایک بیٹی کے باپ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

سنجے دت کی فلم کی شوٹنگ ممبئی کے آر کے اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں گانے کی عکس بندی کے دوران سیٹ پر آگ لگ گئی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی۔

حادثے کے وقت فلم میں سنجے کی بیٹی کا کردار کرنے والی اداکارہ آدتیہ رائے حیدری سمیت 300 ڈانسرز سیٹ پر موجود تھے جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا لیکن سیٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

تقریباً چار گھنٹوں تک شوٹنگ رکے رہنے کے بعد بقیہ مناظر کی عکس بندی  کرائی گئی۔

ہدایتکار اومنگ کمار کی فلم ’’بھومی‘‘ باپ اور بیٹی کے رشتے پر مبنی فلم ہے جس میں سنجے دت اور اداکارہ آدتیہ رائے حیدری مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم 22 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :