08 جولائی ، 2012
لاہور … لاہور میں متحدہ قومی مومنٹ کی ایک میٹنگ میں رمضان میں مستحق عوام کیلئے مختلف رمظان پیکیجز کا اعلان کیا گیا۔ لاہور میں متحدہ قومی مومنٹ کے پنجاب کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان میں مختلف پیکیجز شروع کئے جارہے ہیں، مستحق لوگو ں کی امداد کی جائے گی اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی خوب دل کھول کر امداد کریں۔