04 جون ، 2017
جنوبی افریقا بلے باز اور اسٹار اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی کی تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
برطانیہ میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف ہاشم آملہ نے کیرئیر کی 25ویں سنچری بنائی۔ انہوں نے 154ویں اننگز میں 25 سنچریاں بنا کر کوہلی سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔
اس سے قبل ماضی میں بھارتی کپتان کوہلی نے 162 اننگز میں 25 سنچریاں بنائی تھیں، اس کے ساتھ ہی ہاشم آملہ نے ہم وطن بلے باز ڈی ویلیئرز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ کر ملک کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
رکی پونٹنگ 30 سنچریاں بنا کر دوسرے، سنتھ جے سوریا 28 سنچریاں بنا کر تیسرے اور ویرات کوہلی 27 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔