Geo News
Geo News

صحت و سائنس
05 جون ، 2017

ذہن کی صلاحیت بڑھانے کے چند قدرتی طریقے

ذہن کی صلاحیت بڑھانے کے چند قدرتی طریقے

انسان کا نظام انہضام خوراک سے توانائی حاصل کر کے جسم اور دماغ کو فراہم کرتا ہے لیکن بعض خوراک میں ایسے غزائی اجزا ہوتے ہیں جو دماغ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں تاہم چند قدرتی طریقوں سے بھی دماغ کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔   

روزہ مرہ کی زندگی میں انسان کی خوراک اور ارد گرد کا ماحول ذہنی صلاحیت پر براہ راست اثر کرتا ہے اس لئے ماہرین ذہنی صلاحیت بڑھانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جڑی بوٹیوں کا کھانے میں استعمال اور انہیں سونگھنے سے بھی ذہن کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

یہاں آپ کو چند ایسے قدرتی طریقے بتائے گئے ہیں جن کے استعمال سے آپ نہ صرف اپنے ذہن کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ اپنی یادداہشت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔

اکلیل کوہستانی ( سدا بہار) :

سدا بہار کے پتوں کو سونگھنے سے پروسپیکٹیو میموری بہتر ہوتی ہے جو کوئی بھی بات یاد رکھنے کا کام کرتی ہے۔ سدا بہار کے پتوں کو سونگھ کر طالبعلم امتحانات کے دوران اپنی یادداہشت کو بہتر بناسکتے ہیں اور خاص طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے سدا بہار کے پتوں کی خوشبو انتہائی مفید ہے۔  

پودینے کی چائے:

نارتھ ایمبریا یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق پودینے کی چائے کا استعمال طویل المدت یادداہشت اور کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

سویا بین کا استعمال:

ماہرین کے مطابق سویا بین میں موجود وٹامن دماغ کی کثیرالمدتی اور قلیل المدتی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اخروٹ:

روزانہ ایک سے دو اخروٹ کھانے سے دماغ کی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ دماغ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت (کوگنیٹیو اسپیڈ) کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

ہری سبزیوں کو استعمال:

ماہرین کے مطابق سبز سبزیاں وٹامن سے بھرپور ہوتی ہیں جو دماغ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :