09 جولائی ، 2012
لاہور…نوجوان ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران قتل کیس میں ملوث چاروں ملزم ڈاکٹرزکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔اِن ڈاکٹرزکو ریمانڈ کیلئے جوڈشیل مجسٹریٹ نقیب شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے ڈاکٹرز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست نہیں کی ،خاموشی اختیار کئے رکھی۔جیل بجھوائے گئے ڈاکٹرز میں میں ڈاکٹر عادل،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر تجمل اور ڈاکٹر مطلوب شامل ہیں،ڈاکٹر جیل جاتے ہوئے ہنستے مسکراتے اور وکٹری کا نشان بناتے رہے۔