پاکستان
06 جون ، 2017

نہال ہاشمی کی ہمت نہیں کہ یہ سب کام کریں،عبدالستار بچانی

نہال ہاشمی کی ہمت نہیں کہ یہ سب کام کریں،عبدالستار بچانی

پارلیمنٹ کی راہ داریوں میں نہال ہاشمی کے بیان اور اقدامات پر بحث جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالستار بچانی ’جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نہال ہاشمی چھوٹے سے کارکن ہیں ان کی اتنی ہمت نہیں کہ یہ سب کام کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پلاننگ نواز شریف کی ہے جس کا اظہار نہال ہاشمی سے کرایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کہتے ہیں کہ یہ پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے، نہال ہاشمی کی طرف سے شو کاز نوٹس کے جواب کے بعد پارٹی کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں :