06 جون ، 2017
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ کی انرولمنٹ اور امتحانی فیس کی ذمے داری حکومت سندھ اٹھائے گی، اےون گریڈ لینےوالوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے وظیفہ ملےگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نےاس بات کا اعلان پوسٹ بجٹ کانفرنس میں کیا، انہوں نے کراچی کے لیے70 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے میں حیسکو اور سیسکو کی کارکردگی زیرو ہے، کے الیکٹرک کی کارکردگی بھی اچھی نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لوڈشیڈنگ اور این ایف سی کے معاملے پر وفاقی حکومت پر خوب گرجے برسے ، جتایا کہ سندھ والوں کو چورکہنے والے خود جھوٹ سے کام لے رہے ہیں ۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے، شہر کی ترقی کیلئے 70ارب روپے مختص کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کراچی میں سڑکوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ،جہاں سے بھی ناقص کام کی شکایت ملی خود ایکشن لوں گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ میڑک اور انٹر کے طالبعلموں کی انرولمنٹ اور امتحانات کی فیس اب حکومت اداکرے گی جبکہ اے ون گریڈ حاصل کرنے والوں کو حکومت ایک لاکھ روپے کی اسکالر شپ بھی دی جائے گی ۔