09 جولائی ، 2012
کراچی … کراچی میں ناظم آباد کے علاقے ڈی سلوا میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا جس کے بعد علاقے میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی ۔ ڈی سلوا ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نصیب خان کے نام سے ہوئی ہے۔۔سیاسی جماعت کے کارکن کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں ہنگامہ آرائی کی اور سڑک پر ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی جبکہ مشتعل افراد نے انٹر بور ڈآفس بھی بند کرادیا، مشتعل افراد نے پولیس موبائل اور میڈیا کی گاڑیوں پر بھی پتھراوٴ کیا۔ قصبہ موڑ پر بھی نا معلوم افراد نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی جبکہ سرجانی ٹاوٴن میں فائرنگ سے دوافراد زخمی اور نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔