کاروبار
08 جون ، 2017

ایوانِ صنعت و تجارت کی قطر کو غذائی ضروریات کی پیشکش

ایوانِ صنعت و تجارت کی قطر کو غذائی ضروریات کی پیشکش

پاکستان کی سب سے بڑی تاجر تنظیم وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے قطر چیمبر سے فوری رابطے میں غذائی ضروریات پوری کرنے کی پیش کش کر دی۔

وفا ق ایوان ہا ئے صنعت و تجارت کی جانب سے قطر چیمبر آف کامرس کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کے مطابق غذائی اشیاء دو دن میں قطر بھیجی جا سکتی ہیں۔

زبیر طفیل نے ’جیو نیوز‘ کوبتایا کہ پاکستان چاول، زرعی اجناس، سبزی اور پھل دو دن کے اندر قطر بھیج سکتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قطری امپورٹرز فوری طور پر اپنی ضروریات سے آگاہ کریں۔

میٹ امپورٹر کامران خلیل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھاری مقدار میں گوشت قطر بھیجنے کی پوزیشن میں ہے۔

مزید خبریں :