Geo News
Geo News

پاکستان
10 جون ، 2017

کرپشن کیس ریفرنس: ڈاکٹر عاصم کی تینوں درخواستیں مسترد

کرپشن کیس ریفرنس: ڈاکٹر عاصم کی تینوں درخواستیں مسترد

کراچی کی احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی تینوں درخواستیں مسترد کردیں ۔

ڈاکٹر عاصم کی تین درخواستوں کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ زمینوں سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے اس لیے ریفرنس میں شامل نہیں کیا جاسکتا ۔

گواہ اکرم کی دستاویزات ابتک پیش نہیں کی جاسکیں جبکہ ریفرنس دائرکرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی تینوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت تین جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :