09 جولائی ، 2012
لاہور … عدالت نے بچے کے قتل کے الزام میں قید 4 ینگ ڈاکٹروں کی ضمانت منظور کرلی، ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز زندگی میں کبھی کسی ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ لاہور کی عدالت نے بچے کے قتل کے الزام میں قید 4 ینگ ڈاکٹروں کی 16 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے چاروں ڈاکٹروں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب اسپتال میں انتقال کرجانے والے بچے کا باپ ڈاکٹروں کی ضمانت ہونے پرکمرہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا ، اس نے اپیل کی کہ کیس کسی اور عدالت میں بھیجا جائے۔ جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز آئندہ زندگی میں کبھی کسی ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے، جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹرز آئندہ ہڑتال نہیں کریں گے اور انہوں نے ہڑتال مکمل طور پر ختم کردی ہے۔