12 جون ، 2017
لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2نوجوان شہید، جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کی کئی چوکیاں تباہ ہوئیں۔
اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔۔
بھارتی فوج نے آج بھی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال گولہ باری کی، بھاری اسلحہ اور مارٹرگولوں کا استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ اور ہاٹ اسپرنگ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فائرنگ سے 18سالہ وقاریونس اور 19سالہ اسد علی شہید ہوگئے، جن کا تعلق بھابڑا گاؤں سے ہے۔
بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 30سالہ شہباز، 35سالہ شمائلہ اور 14سالہ حفصہ شامل ہیں۔
پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، بھارت کی کئی چوکیاں تباہ کردیں جبکہ مالی وجانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ نے طلب کیا اور بھارتی فائرنگ اور 2شہریوں کی شہادت کے واقعے پر احتجاج ریکارڈکرایا گیا ۔