Geo News
Geo News

کھیل
09 جولائی ، 2012

دانش کنیریا پر پابندی برقرار رہے گی،پی سی بی کا فیصلہ

دانش کنیریا پر پابندی برقرار رہے گی،پی سی بی کا فیصلہ

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈکی انٹیگریٹی کمیٹی نے انگلش کرکٹ بورڈکی جانب سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے لیگ اسپنردانش کنیریا کوپاکستان میں کرکٹ کی ہرطرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے روک دیا ہے اس بات کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈکی انٹیگریٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی نے انگلش اینڈویلز کرکٹ بورڈ کے کرکٹ ڈسپلن کمیشن کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی اوراس کے پاکستان میں اطلاق کا جائزہ لیا۔ پی سی بی بھی کوڈآف کنڈکٹ کی وجہ سے دانش کنیریا پرلگنے والی پابندی پر عمل درآمد کرنے کا پا بند ہے اس لیئے کمیٹی نے کنیریا کو کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ لینے روک دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا ای سی بی کے فیصلے کے خلاف ا پیل ارادہ رکھتے ہیں، جب تک تمام معاملہ ختم نہیں ہوتا پابندی برقرار رہیگی۔دانش کنیریا پاکستان کرکٹ سے دوررہے گا نہ قومی ٹیم میں جگہ ملے گی،نہ مقامی ٹورنامنٹ کھیل سکے گا۔انگلینڈ نے د انش کنیریا پراسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی لگائی ہے،آئی سی سی قوانین کے تحت پی سی بی انگلش بورڈ کی طرف سے لگائی گئی پابندی پرعمل درامد کاپابند ہے۔

مزید خبریں :