15 جون ، 2017
قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کے لیے جے آئی ٹی کے دوہا جانے کا امکان ہے، جے آئی ٹی نے قطر جانے کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کرلیا۔
جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے لیے پاناما عملدرآمد بینچ کی اجازت لازمی ہے، اسی لیے جے آئی ٹی نے قطر جانے کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا ہے۔
بینچ کی اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے 2 ارکان دوہا روانہ ہوں گے،واضح رہے کہ حمد بن جاسم الثانی نے جے آئی ٹی کو بیان کے لیے قطر آنے کو کہا تھا۔