Geo News
Geo News

پاکستان
09 جولائی ، 2012

لاہور:محکمہ ایکسائز کے تین افسروں اور دو ملازمین معطل

لاہور…لاہور میں عوامی شکایات پر محکمہ ایکسائز کے تین افسروں اور دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا،دوسری جانب گاڑیوں کاسالانہ ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کیلئے 5کاوٴنٹرزقائم کر دیے گئے، ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ محمد آصف نے عملے کے خلاف تحریری شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ عملے کو معطل کر دیا، ان میں تین ایکسائز انسپکٹر اور دو کلرک شامل ہیں۔انہوں نے ایک ہفتے کے اندرایجنٹوں کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی، گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے مزید چار کاوٴنٹر کل سے کام شروع کر دینگے۔ڈائریکٹر ایکسائز نے گاڑیوں کے ملکیتی ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے اجراء میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :