10 جولائی ، 2012
کراچی… امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاک امریکا شراکت داری کیلئے چیلنج ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین ،انسانی حقوق اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلالہ واقعے پر امریکی معافی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ، سلالہ واقعے پر معافی کے بعد نیٹو سپلائی کی اجازت دی ، ڈرون حملوں کی نہیں۔ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے اہداف کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان سے شدت پسندی بڑھتی ہے اور پاکستانیوں کی اکثریت بجا طور پر ڈرون حملوں کو جارحیت سمجھتی ہے۔