18 جون ، 2017
اسٹیٹ بینک نے اسمال اینڈ میڈیم شعبے کی فنانسنگ رپورٹ جاری کردی۔سال2017 کے دوران ایس ایم ای فنانسنگ کی نمو 32 فیصدرہی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق سال کے دوران ایس ایم ای فنانسنگ 96 ارب روپے اضافے سے 401 ارب روپے ہوگئی۔ ایس ایم ای قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد 12 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 77ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک نجی شعبے کو فراہم کی گئی فنانسنگ میں ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ 9اشاریہ ایک فیصد ہوگیاہے۔ ایس ایم ای فنانسنگ کا 67 فیصد حصہ روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ، 22 فیصد سرمایہ کاری کے لیے جبکہ 11 فیصد تجارتی مقاصد حاصل کرنے کے لیے کیاگیا ۔
واضح رہے کہ غیر فعال قرضوں کی شرح 2016 میں 5 فیصد کم ہوکر 20 فیصد ہوگئی تھی۔