10 جولائی ، 2012
کراچی…مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ہے۔کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے بتایا کہ گزشتہ روز سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں وزیراعظم سے کہا کہ مشیر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دینا چاہتا ہوں،جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کام جاری رکھیں، لیڈرشپ کو اپنے استعفے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے ،اب جو لیڈر شپ کہے گی وہ کروں گا،یہ کہا جارہا تھا کہ رحمان ملک کی وجہ سے دُہری شہریت کا ترمیمی بل پیش کیا گیا ، میرے استعفے سے یہ تاثرختم ہوگا کہ دُہری شہریت قانون میں ترمیم مجھے فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئی ،انہوں نے کہا کہ دُہری شہریت کے ترمیمی بل کی حمایت پر الطاف بھائی کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی شہریت ترک کرنے کیلئے2008 میں درخواست دی تھی،صدرکے احکامات پربرطانیہ میں اپناکاروباربھی چھوڑ دیا تھا،اب حسین نواز اور دوسرے بھی اپنی شہریت کے بارے میں بتائیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دُہری شہریت کیس میں رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کررکھیتھی۔