10 جولائی ، 2012
اسلام آباد…دہری شہریت ترمیمی بل کیخلاف سینیٹ سے اے این پی اور ن لیگ نے واک آوٴٹ کردیا ہے،اسمبلی میں دہری شہریت کا بل سینیٹر میں پیش ہونے پر اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادیوں اور خود حکومت پی پی کے ارکان نے سوالات اٹھانے شروع کردیئے ہیں۔اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ دہری شہریت کی اجازت ہوئی توکل منصوراعجاز بھی رکن پارلیمنٹ بن سکیں گے،اپوزیشن رکن راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کی اجازت دینا ملک کیساتھ زیادتی ہوگی جبکہ کے ایم کیوایم نے بھی ایم کیوایم کابھی سینیٹ میں پیش کردہ دہری شہریت بل پر تحفظات کا اظہارکردیا، متحدہ کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہناتھا کہ بل پر ہمیں بھی تحفظات ہیں جو ہم قائمہ کمیٹی میں بتائیں گے۔خود پیپلزپارٹی کے سینٹراعتزاز احسن نے بھی دہری شہریت معاملے پر تنقیدی نکات اٹھادیئے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امریکی شہریت کا حلف لیتے ہوئے دوسری شہریت ترک کرنا ہوتی ہے، امریکی شہریت کے حلف میں لکھا ہے کہ ملک کیلئے ہتھیار بھی اٹھا سکتے ہیں، حکومت پاکستان نے کیسے امریکا کی ساتھ دہری شہریت کا معاہدہ کرلیا۔