24 جون ، 2017
عید پرسب سے زیادہ تحفے تحائف مٹھائی کی شکل میں دیئے جاتے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی مٹھائی کےنام پر امراض بیچنے والوں کے خلاف سرگرم ہے۔
معروف برانڈز کے 11سوئٹ ہاؤس سیل اور 11سے زائد کو لاکھوں روپےکے جرمانے کر دیئے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کامختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی جی پی ایف اے نور الامین مینگل نے لاہور کے معروف سویٹ ہاؤس بندو خان کاپروڈکشن یونٹ زائدالمیعاداجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا،یونٹ سے 4 من زائدالمیعادکھویا بھی برآمد کر کےتلف کر دیا گیا۔
جاوید سوئیٹس بھی سیل ہونےوالوں میں شامل ہے، کیکس اینڈ بیکس کو 5 لاکھ، شیزان بیکرز کو 2 ،بٹ سوئیٹس کو 1 اورحافظ سوئیٹس اور رائل سوئیٹس کو 50 پچاس ہزار روپےفی کس جرمانہ کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ شیخوپورہ کی معروف المدینہ، ملتان کی دربار شیریں، لذیذہ اور عمران بیکرز کو بھی غیر معیاری فوڈ کلرز اور ناقص صفائی پر سیل کردیا گیا۔
فیصل آباد میں آئیڈیل، اعلیٰ، من و سلویٰ، الجنت، امیریہ اور فیصل سوئیٹس سیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
گوجرانوالہ میں شاہد سوئٹس کو سیل کرکے 6 یونٹس کو 3 لاکھ روپےکا جرمانہ کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جرمانہ ناقص صفائی پر کیا گیا، 24 گھنٹے بعد تمام یونٹس کو دوبارہ چیک کیا جائے گا،اگرصورتحال درست نہ کی گئی تو ان یونٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔