10 جولائی ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو عدالت نے بدعنوانی کا مجرم قرار دے دیا،انہیں اس سے پہلے دو عدالتوں نے ان الزامات کے سلسلے میں بری کر دیا تھا۔ایہود اولمرٹ کے دورِ حکومت میں بدعنوانی کے کئی واقعات منظر عام پر آئے جن کا نوٹس نہیں لیا گیا تاہم فروری 2009 میں ایہود اولمرٹ کے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دینے کے بعد ان پر لگائے جانے والے الزامات کا نوٹس لیا گیا اور ان کو مجرم بھی قرار دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات 2006میں ان کے وزیرِاعظم بننے سے پہلے ، میئر اور پھر کابینہ کے وزیر کے عہدوں سے متعلق ہیں۔