10 جولائی ، 2012
اسلام آباد … امریکا کے سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ مکمل طور پر امریکا کے حامی ہیں، نیٹو سپلائی کی بندش نے پاکستان کو 50 دوست ممالک سے الگ کردیا تھا۔ پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے ان خیالات کا اظہار برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بحالی سے بات ختم نہیں ہوجاتی، ابھی پاکستان میں موجود دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔ کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بندش نے پاکستان کو 50 دوست ممالک سے الگ کردیا تھا، اب نیٹوسپلائی بحالی نے ایسا دروازہ کھول دیا ہے کہ ہم ملکرکام کرسکیں۔ امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے یقین دلوایا ہے کہ وہ مکمل طور پر امریکا کے حامی ہیں، پاکستانی قیادت سے بات کرینگے تو پتا چلے گا کہ پاکستان میں بجلی کی کمی ہے ہی نہیں، صرف اچھے انتظام، اصلاحات اور نئے نرخوں کی ضرورت ہے۔