10 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی کے مطابق شہروں میں کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے تک جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، وزارت پانی و بجلی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں چار گھنٹے لاہور میں 6گھنٹے ،فیصل آباد میں چار سے 8گھنٹے جبکہ گوجرانوالہ ،پشاور ، ملتان اور حیدرآباد میں سات گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 13ہزار 800میگاواٹ جبکہ طلب 17ہزار 166میگاواٹ تک ہے ، پانی سے 4ہزار 994میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے ایک ہزار 938میگاواٹ جبکہ نجی بجلی گھروں سے 6ہزار 869میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔