10 جولائی ، 2012
کراچی … وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات دسمبر تک کرادیں۔ کراچی میں سندھ کے بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر خورشد شاہ، آغا سراج درانی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید سردار احمد اور کنور نوید جمیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظٓم سے متعلق قانون کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، سندھ میں بلدیاتی نظام کے معاملے پر اتحادی سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات دسمبر تک کرادیں۔