Geo News
Geo News

کھیل
02 جولائی ، 2017

پاکستان نے ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد سجاد نے ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چن وائی کو شکست دی ۔ محمد سجاد کی کامیابی کا اسکور7 صفر رہا۔

اس سے قبل محمد سجاد نے اپنے ہم وطن محمد بلال کو شکست دے کر ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

فائنل سے قبل محمد سجاد کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایشین سکس ریڈ اسنوکر ایونٹ کا ٹائٹل جیت کر کامیابی اپنی مرحومہ اہلیہ کے نام کرنا چاہتے ہیں جن کا دو ماہ پہلے روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :