Geo News
Geo News

پاکستان
11 جولائی ، 2012

حیدرآباد شہر اور گردونواح میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

حیدرآباد شہر اور گردونواح میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

حیدرآباد. . . . پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد مون سون کے بادلوں نے سندھ کا رخ بھی کرلیا۔منگل کی رات بارش اور بونداباندی نے موسم خوشگوار بنادیا۔حیدرآباد شہر اور گردونواح میں دن بھر سخت گرمی کے بعد رات میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ضلع بدین کے علاقے گلاب لغاری اور ملحقہ علاقوں میں بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواوٴں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔اس کے علاوہ سانگھڑ میں20 ملی میٹر ،مٹھی میں 7 ملی میٹر جبکہ بلوچستان کے علاقوں چھور میں23 ملی میٹراور لسبیلا میں 4میں ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :