11 جولائی ، 2012
نیویارک. . . .نیویارک میں ایک ولوو کار تقریباً تین ملین میل تک چلنے کا رکارڈ قائم کرلیا ہے۔ امریکی شہری ریٹائرڈ ٹیچر گورڈن براوٴن کی دو دروازے کی اس کار کے مالک ہیں اور وہ گزشتہ 46 سال سے کار چلارہے ہیں اور اس کار کو وہ ہر جگہ لے جاچکے ہیں۔ گوڑن نامی امریکی اس شہری نے 1966 میں یہ کار چار ہزار ایک سو پچاس امریکی ڈالر میں خریدی تھی اور کمال کی بات تو یہ کہ اس وقت ان کی سالانہ آمدنی چار ہزار دو سو ڈالر تھی۔ 72 سالپ گورڈن براوٴن کے مطابق جب انہوں نے یہ کار خریدی تھی تو انہیں تین دن میں 15 سو کلومیٹر چلالی تھی اور اس وقت یہ اس کا پہلا چیک اپ تھا۔