کاروبار
21 دسمبر ، 2011

پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت58 ہزار5 سو روپے کی ریکارڈ سطح پر

پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت58 ہزار5 سو روپے کی ریکارڈ سطح پر

پشاور … پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت58 ہزار5 سو روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن پشاور کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا ر جحان جا ری ہے۔ پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت58 ہزار5 سو روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے،جبکہ ایک ہفتہ قبل سونے کی فی تولہ قیمت 56 ہزار 5 سو روپے تھی۔ یوں فی تولہ قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران 2 ہزارروپے کا اضافہ ہوا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

مزید خبریں :