صحت و سائنس
07 جولائی ، 2017

عام سی چیز دکھائی دینے والی ہلدی کے حیرت انگیز فوائد

عام سی چیز دکھائی دینے والی ہلدی کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین کے مطابق روزہ مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والی "ہلدی" انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

ہلدی کا عام طور پر استعمال ایشین کھانوں میں ہوتا ہے جس سے کھانے مزید ذائقے دار ہو جاتے ہیں تاہم ہلدی کو دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ہلدی میں "کرکومن" پایا جاتا ہے جو صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ آج ہم آپ کو ہلدی کے ایسے فوائد سے آگاہ کریں گے جس کے بعد آپ اسے کھانوں کا لازمی جز بنا لیں گے۔

ہلدی سوزش سے لڑتی ہے :

سوجن سے بیماری پیدا کرنے والے جراثیم ہمارے جسم پر ہاوی نہیں ہو سکتے لیکن دائمی سوجن خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ کرکومن بائیو ایکٹو ایجنٹ کی طرح این ایف کے بی کے راستوں کو بند کر دیتا ہے جس سے سوجن سے متاثرہ حصوں پر اثر ہوتا ہے جو دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ :

ہلدی پر متعدد تحقیق ہوچکی ہیں جس سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی کینسر سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ہلدی میں پائی جانے والی کرکومن سے کینسر سیل مر جاتے ہیں۔

جگر کو نقصان سے بچاتی ہے :

آسٹریا کی میڈیکل یونیورسٹی "گریز" کی تحقیق کے مطابق کرکومن جگر کو نقصان سے بچاتی ہے اور اس سے اینٹی آکسیڈنٹ پیدا ہوتا ہے جو  جگر کو جراثیم کے حملوں سے بچاؤ کا ذریعہ بنتا ہے۔

درد میں کمی :

ہلدی موچ، جلنے اور زخموں کے درد سے آرام پہنچاتی ہے کیونکہ کرکومن درد کی شدت میں کمی کرتا ہے ۔

جوڑوں کے لئے مؤثر :

جوڑوں کی سوجن کا بہترین علاج ہلدی ہے۔ فائٹو تھراپی ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق نے کرکومن اور جوڑوں کے درد کے لئے استعمال ہونے والی دوائی کو 45 جوڑوں کے درد کے شکار مریضوں پر آزمایا اور نتیجہ اخذ کیا کہ ہلدی استعمال کرنے والے مریض جلد بہتر ہو گئے اور وہ منفی اثرات کا شکار بھی نہیں ہوئے۔

عمر رسیدہ بیماریوں سے بچاؤ :

ہلدی کے استعمال سے (الزائمر ) جو کے بھولنے کی بیماری ہے، سے بھی بچا جا سکتا ہے کیونکہ کرکومن دماغ میں پروٹین کو الجھنے سے روکتا ہے جو الزائمر کی بڑی وجہ ہے۔

 

مزید خبریں :