دنیا
08 جولائی ، 2017

بارہ سال قبل دہشتگردی کے شکار افراد کو بھلایا نہیں جا سکتا، میئر لندن

بارہ سال قبل دہشتگردی کے شکار افراد کو بھلایا نہیں جا سکتا، میئر لندن

لندن کے مئیرصادق خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 12سال قبل دہشت گردی کے شکار افراد کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

سیون سیون یا 7جولائی 2005ء کے دہشت گرد حملے میں جان سے جانے والوں کی یاد میں اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والے ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

صادق خان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لندن والوں نے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا، اہل لندن کسی منفی قوت کو اپنے اندر جگہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7جولائی 2005ءکو لندن میں ہونے والے 4بم دھماکوں میں 52افراد ہلاک اور 7سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب لندن دھماکوں میں مارے گئے افراد کی بارہویں برسی کے موقع پر فضا سوگوار رہی۔

مسلم شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردی کےواقعات نے اسلاموفوبیا کو بڑھا دیا ہے۔

 

مزید خبریں :