02 فروری ، 2012
کوئٹہ … ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد لوکل بس مالکان نے کوئٹہ میں لوکل بسوں کے کرائے بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے ترجمان ٹکری سعید احمد سمالانی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں کئے جانے والے حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں مگر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مجبور ہو کر ہمیں ایسا کرنا پڑیگا۔ ٹکری سعید احمد سمالانی نے کہا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کر کے اس معاملے پر غور کرنے کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔