12 جولائی ، 2017
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 16رکنی پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کے وفد نے ملاقات کی۔
آئی ٹی پروفیشنلزکےوفدنےدورہ امریکاسےمتعلق پاکستانی سفیرکوآگاہ کیا۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، پاکستانی آئی ٹی سروسز کی امریکا سمیت عالمی مارکیٹ میں زبردست گنجائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے پاکستان میں شاندار صلاحیت ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
اعزاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، سی پیک نے پاکستان کے لیے ترقی کے نئے راستے کھول دیے ہیں۔