کاروبار
12 جولائی ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 120 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 425 ارب سے زائد ڈوب گئے۔

جب کہ آج بھی پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے دوسرے روز بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دی دیکھی گئی۔

صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 43 ہزار 38 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔

مارکیٹ میں مندی پر معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی کوشش ہے کہ سیاسی بحران کو معیشت پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے لیکن سرمایہ کاروں کا صبر ٹوٹتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کو سرمایہ کار اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہے، سرمایہ کار سمجھ رہے ہیں کہ معاملہ مزید طول پکڑے گا جس کے باعث حکومت کاروبار کی بجائے سیاست کو ترجیح دے گی، اسی وجہ سے مارکیٹ پر برے اثرات پڑرہے ہیں۔

مزید خبریں :