12 جولائی ، 2017
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کی عمر بھی بڑھتی ہے اس لیے ڈھلتی عمر کے باوجود جوان نظر آنا یا جوانوں جیسے رہنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے جس کے لیے آپ ان چند مشوروں کو اپنا کر بڑھتی عمر کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق انسان پر جوانی کا دور 40 سے 50 برس تک رہتا لیکن اس کو مزید برقرا رکھنے کے لیے آپ کو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور ساتھ ہی کھانے میں غذا کا انتخاب محتاط ہو کر کرنا چاہیے۔
کیفین کا استعمال کم کرنا:
روازنہ کیفین کا استعمال کرنے سے جسمانی قوت سست ہوجاتی ہے اور اس سے وزن بڑھنے کے ساتھ موٹاپے کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ کافی اور چائے کا استعمال جواں عمری کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی عمر سے زیادہ بڑے دکھنے لگتے ہیں۔ اس لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اچھی صحت اور جوان دکھنے کے لیے کیفین کا استعمال کم کریں۔
پانی زیادہ پینا:
پانی زیادہ پینا نہ صرف جسم کے میٹابولک سسٹم کو درست رکھتا ہے بلکہ ساتھ ہی خون کی خرابی سے بھی محفوط رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیادہ پانی کا استعمال چہرے کے بے جان سیلز کو ختم کرتا ہے اور جلد کی چمک و کشش کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
رات کی مکمل نیند لینا:
رات کی نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے اس لیے کم از کم رات کو 6 گھنٹے لازمی سوئیں جس سے جسمانی و دماغی قوت دونوں میں توانائی واپس آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق نیند نظام ہاضمہ کو متوازن رکھتی ہے جب کہ 6 گھنٹے رات کو مکمل نیند لینے سے آنکھوں کے گرد ہلکے اور جلد پر جھائیوں کی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔
جلد کے لیے ہلکے موسچرائیزر کا استعمال:
بے داغ اور دلکش جلد کے لیے ضروری ہے کہ اس پر بہت زیادہ کیمیکل کا استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی ایسے کیمیکل کا انتخاب کریں جو وقتی نتیجے کے بعد جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو۔ جلد کو پر رونق رکھنے کے لیے سب سے بہترین طریقہ تازہ پھلوں کا استعمال ہے۔
سبزیوں اور پھل کھائیں:
ماہرین صحت مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں کیونکہ ان میں وٹامن اے، بی اور کے ستھ ٹاکیروٹین ہوتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ غذا بیرونی بیکٹیریا کی شکایت سے بچاتی ہے اور صحت کو تندرست اور توانا رکھتی ہے جس سے انسان اپنی خوبصورتی دیر تک برقرار رکھ سکتا ہے۔