دنیا
11 جولائی ، 2012

مصر ، تیونس سمیت چھ مسلمان ممالک میں جمہوریت مقبول ہے،سروے

واشنگٹن … مصر اور تیونس سمیت چھ مسلمان ممالک میں عوام کی ایک بڑی تعداد میں جمہوریت مقبول ہے۔ یہ بات پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے کروائے گئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔ اس سروے کے مطابق عرب اسپرنگ کے نتیجے میں آمریت سے چھٹکارہ حاصل کرنے والے پہلے دو ممالک مصر اور تیونس کے بالترتیب 67 اور 63 فیصد عوام نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے حق میں ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران کروائے گئے اس سروے کے نتائج کے مطابق لبنان میں 84 ، ترکی میں 71 جبکہ اردن میں 61 فیصد عوام نے اپنے اپنے ممالک میں طرز حکمرانی کے لیے جمہوریت کو بہترین طریقہ کار قرار دیا ہے۔ یہ سروے مارچ اور اپریل میں کروایا گیا تھا اور اس میں ہر ملک سے ایک ہزار افراد کو شامل کیاگیا تھا ، جس میں غلطی کے امکان کو بھی ملحوظ رکھا گیا۔

مزید خبریں :