کاروبار
18 جولائی ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک  ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار دو سو کی سطح عبور کرگیا ۔

معاشی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی گہر ی نظریں سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر لگی ہوئی ہیں ۔

ان کے مطابق سرمایہ کاروں نے سماعت سے اندازہ لگایا ہے کہ عدالت مزید حقائق کو مد نظر رکھ رہی ہے اور ایسے حالات نظر نہیں آرہے کہ فوری طور پر وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا ۔

ان وجوہات کی بنا ء پر حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور کاروبار کے دوران شیئرزکی خریداری پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 680 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اور انڈیکس 45 ہزار دو سو کی بلند سطح تک دیکھا گیا ۔

 

مزید خبریں :